شہباز شریف سے ملاقات آج ، نگران وزیراعطم کیلئے 3نام فائنل کرلئے ، اپوزیشن لیڈر

Aug 09, 2023

اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ ) نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کی ملاقات آج بدھ کو ہوگی۔ راجا ریاض کی مصروفیت کے باعث گزشتہ روز ملاقات نہیں ہو ئی۔ نگران وزیراعظم کے نام کے معاملے پر  وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان ہونے والی ملاقات ملتوی کردی گئی۔ راجا ریاض کی مصروفیت کے باعث اب ملاقات آج  ہوگی۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نگران وزیراعظم کے نام پر حتمی مشاورت کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور راجا ریاض کی جانب سے 3، 3 نام دیئے جائیں گے۔ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے  آج نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت ہو گی۔ راجہ ریاض کا کہنا  تھا کہ وزیراعظم کو اپوزیشن کے تین نا م شیئر کروں گا، اپنے ساتھیوں سے مشاورتی عمل مکمل کر لیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے نگران وزیراعظم کے لئے کسی جج، جرنیل یا بیوروکریٹ کے نام کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ نگران وزیراعظم پاکستانی ہوگا۔ 

مزیدخبریں