الیکشن کمشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 5سال کیلئے ناہل قرار دیدیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 5 سال کیلئے نا اہل قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمشن نے چیئرمین تحریک انصاف کو  این اے 45 کْرم ون سے ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔ الیکشن کمشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال سزا اور  ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوا لہٰذا چیئرمین پی ٹی آئی آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل ہوگئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن