اسلام آباد (خبرنگار خصوصی،نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کی بدولت سکیورٹی کے لحاظ سے ہمیشہ کیلئے محفوظ ہو چکا ہے، موجودہ حکومت نے ملک کو مشکل ترین معاشی حالات سے نکالنے کیلئے بے پناہ کام کیا، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ایک جامع اور مربوط نظام وجود میں آ چکا ہے، مل کر آگے بڑھیں گے تو کوئی مشکل ہماری راہ میں حائل نہیں ہو سکتی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی ایچ کیو میں شہدا کے اہل خانہ اور غازیان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر ،مسلح افواج کے اعلی افسران کے علاوہ وفاقی وزراء اورشہدا کے اہل خانہ اور غازیان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ وزیراعظم نے دفاع وطن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے انہوں نے جو عظیم قربانیاں دیں اس کی مثال نہیں ملتی، پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے لے کر آج تک ان قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم اور پروقار تقریب میں شہدا کے خاندانوں اور غازیوں سے ملاقات میرے لئے باعث فخر ہے۔ مادر وطن کے دفاع کیلئے شہدا نے جرات اور بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا، آج پاکستان کو قائم ہوئے 76 سال ہونے کو ہیں، پاکستان کو محفوظ بنانے کیلئے شہدا اور غازیوں کی قربانیاں قیامت تک یاد رکھی جائیں گی، ہمارے شہیدوں اور غازیوں نے اپنی قربانیوں سے جو راستہ متعین کیا ہمیں اس پر چلنا ہے۔ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ پاکستان ایک جوہری طاقت ہے، شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کی بدولت سکیورٹی کے لحاظ سے پاکستان قیامت تک کیلئے محفوظ ہو چکا ہے، دشمن اب ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ موجودہ حکومت کی بے پناہ محنت کی بدولت پاکستان مشکل ترین حالات سے نکل آیا ہے، ہم سب نے مل کر پاکستان کی دوبارہ تعمیر کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں عزت و وقار سے جینے کے مزید تقاضے بھی ہیں، ہمیں غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے، شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط ملک بنانا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا الوداعی دورہ کیا۔پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جی ایچ کیو آمد پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔جی ایچ کیو کے دورے پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے یادگار شہدا پر پھول بھی رکھے۔دورے میں وزیراعظم نے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ملاقات کی۔علاوہ ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر) کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی شجاعت و بہادری سے مادر وطن کی حفاظت اور فرض کی انجام دہی کی لازوال داستان رقم کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ میجر طفیل شہید نے وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کی بھی پرواہ نہ کی، پوری پاکستانی قوم میجر طفیل شہید کی اس قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی، پاکستانی قوم کو وطن کی سلامتی کی اپنے خون سے آبیاری کرنے والے شہدا اور ان کے اہلِ خانہ پر فخر ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے توشہ خانے میں موجود تمام تحائف نیلام کرنیکا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں صحافتی تنظیموں کے وفد سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توشہ خانے تحفے نیلام کریں گے اور نیلامی کی رقم یتیم بچوں کے اداروں میں جائے گی۔دوسروں کو چور چور کہنے والا آج خود جیل میں ہے، یہ سب مکافاتِ عمل ہے۔وسائل کی بندر بانٹ کی بجائے وسائل کی منصفانہ تقسیم کیلئے ایک نظام پر متفق ہونا ہے، ہم سب نے مل کر پاکستان کی دوبارہ تعمیر کرنی ہے۔ آج ہماری حکومت کی مدت ختم ہو جائے گی، آئینی تقاضے کے مطابق اقتدار نگران حکومت کے حوالے کر دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ایک جامع مربوط نظام وجود میں آ چکا ہے، حکومت اور تمام اداروں نے مل کر ایک جامع نظام وضع کیا ہے، ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے چار شعبوں پر توجہ دی جا رہی ہے، ہمیں زراعت کے شعبے کو ترقی دینی ہے، معدنیات کے کھربوں ڈالر کے ذخائر کو استعمال میں لانا ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے، دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنا ہے۔قبل ازیںوزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران زندگی کی بازی ہارنے والے صحافیوں کیلئے خصوصی فنڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ایسے کسی حادثے میں جاں بحق ہونے والے صحافی کے لواحقین کو 40 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں،فنکاروں کے لئے ہیلتھ انشورنس کارڈ،پاکستان کوڈ، ڈیجیٹل ریپازٹری آف فیڈرل لازموبائل ایپ اور ویب سائٹ کے اجراکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ امراض زندگی کا حصہ ہیں ۔ ہیلتھ کارڈ کے اجرا پر سب کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ اس کے لئے مریم اورنگزیب ، سیکرٹری اطلاعات اور ان کی ٹیم کاخصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ایک بڑی ذمہ داری ادا کی ہے۔ یہ صحافت کے میدان میں ایک انقلابی قدم ہے۔ ورکنگ جرنلسٹ اپنے فرائض کی ادائیگی بہت سے چیلنجز اور خطرات کاسامنا کرتے ہیں۔ پاکستان کو ڈیجیٹل ریپازٹری آف فیڈرل لاز ، موبائل ایپ اور ویب سائٹ کے اجرا پر وزیرقانون اور ان کی ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں ، اس سے اب قوم اور پوری دنیا کو قوانین تک رسائی حاصل ہو گی۔ تمام قوانین اور آئینی دفعات سے فوری طور پر مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ امراض زندگی کا حصہ ہیں ۔ ہیلتھ کارڈ کے اجرا پر سب کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ اس کے لئے مریم اورنگزیب ، سیکرٹری اطلاعات اور ان کی ٹیم کاخصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ایک بڑی ذمہ داری ادا کی ہے۔ یہ صحافت کے میدان میں ایک انقلابی قدم ہے۔ ورکنگ جرنلسٹ اپنے فرائض کی ادائیگی بہت سے چیلنجز اور خطرات کاسامنا کرتے ہیں۔ پاکستان کو ڈیجیٹل ریپازٹری آف فیڈرل لاز ، موبائل ایپ اور ویب سائٹ کے اجرا پر وزیرقانون اور ان کی ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں ، اس سے اب قوم اور پوری دنیا کو قوانین تک رسائی حاصل ہو گی۔ تمام قوانین اور آئینی دفعات سے فوری طور پر مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ وہ صحافی جو فرائض کی ادائیگی کے دوران زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں تو ان کے لئے خصوصی فنڈ کاقیام عمل میں لایا جارہاہے ۔ایسے حادثے کا شکار ہونے والے صحافی کے اہل خانہ کو 40 لاکھ روپے کی رقم کی وزیراعظم فنڈ سے ادائیگی ہو گیوزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبہ پر 377 ارب روپے لاگت آئے گی، سولر کیلئے ایک تہائی حصہ کسان اور باقی حصہ وفاق اور صوبے ادا کریں گے، شمسی توانائی گھروں، صنعتوں اور دکانوں سمیت ہر شعبہ کیلئے ضروری ہے، ترقی کیلئے زراعت کے پہیے کو تیزی سے گھمانا ہو گا، آج ہم اپنی مدت پوری کر رہے ہیں، صدر کو اسمبلی کی تحلیل کیلئے آج لکھ دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کنونشن سنٹر میں ایک لاکھ زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کی مدت پوری ہونے سے پہلے شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلز کے اس منصوبے کو شروع کیا، ملک میں زراعت خوشحالی کا انقلاب لا سکتی ہے، اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے، ملک بھر میں کسان ہر موسم میں محنت کرتے ہیں، کروڑوں لوگوں کیلئے غلہ پیدا کرتے ہیں، اس سے بڑھ کر ملک کی کوئی خدمت نہیں ہو سکتی اور نہ ہی عبادت ہو سکتی ہے۔ ملک کو سستی بجلی کی ضرورت ہے، اس کے بغیر صنعت و حرفت، زراعت اور برآمدات ترقی نہیں کر سکتیں، سستی بجلی مہیا کرنا ہر حکومت کا اولین فرض ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی حکومت اور کمپنیوں کو زراعت، کان کنی، آئی ٹی، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی عرب کے نائب وزیر برائے خارجہ امور ولید عبدالکریم الخیرجی نے منگل کو وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وفد میں سعودی نائب وزیر خارجہ امور کے ساتھ توانائی، صحت، ماحولیات اور زراعت، صنعت اور معدنی وسائل، سرمایہ کاری کی سعودی وزارتوں کے ارکان بھی شامل تھے۔ وزیراعظم نے وفد کا خیرمقدم کیا اور مملکت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کیا۔سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ نگران وزیراعظم اور نگران سیٹ اپ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔
آج حکومت کا آخری روز:وزیراعظم
Aug 09, 2023