تحریک مدح صحابہ اپنی کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے:کفیل بخاری

Aug 09, 2023

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )مجلس احرار اسلام پاکستان، تحریک تحفظ ختم نبوت، مجلس خدام صحابہ پاکستان اور دیگر دینی جماعتوں نے تحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت اور امہات المؤمنین بل قومی اسمبلی کے بعد اب سینٹ آف پاکستان سے منظور ہونے پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سنیٹرز کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ تحریک مدح صحابہ اپنی کامیابی کی طرف بڑھ رہی ہے ہمیں یقین ہے کہ اب قانون سازی جلد اور آسان ہوجائے گی۔ قائد احرار سید محمد کفیل بخاری، عبداللطیف خالد چیمہ، سید عطاء  اللہ شاہ ثالث بخاری، مولانا محمد مغیرہ، میاں محمد اویس، ڈاکٹر عمر فاروق احرار اور دیگر احرار رہنماؤں اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے۔

مزیدخبریں