یونیورسٹی میں طالبات‘ اساتذہ کو بہترین ماحول کا فروغ اولین ترجیح ہے: فلیحہ زہرہ

لاہور(لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کی نئی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ فلیحہ زہرہ کاظمی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں طالبات، اساتذہ اور عملے کیلئے بہترین سازگار ماحول کا فروغ اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے ا ن خیالات کااظہار  یونیورسٹی کے جامع دورہ کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر جاری ترقیاتی اقدامات کے علاوہ مختلف شعبوں کا بغور جائزہ لیااور مختلف شعبہ جات کے فیکلٹی ممبران اور طالبات سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پرپروفیسر کاظمی نے اسٹیٹ آفیسر کو کلاس رومز، کوریڈورز اور کیمپس ایریاز کی صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی اورسیکھنے کے سازگار ماحول کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تعلیمی سفر کو بڑھانے کے لیے اپنی غیر متزلزل لگن کا اظہار کیا ۔

ای پیپر دی نیشن