لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے ’’تحفظ ناموس صحابہ ‘‘کاسینیٹ سے بل پاس ہونے پر جمعہ کوشاء اللہ تعالیٰ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں ’’یوم تشکر‘‘ منانے کا اعلان کیا۔جمعہ کے خطبات میں اس بل کو پاس کرنے میں جو کردار شامل ہیں اْن کو متعارف کروایا جائے گا اس بل کو پاس کروانے میں موجودہ حکومت کو بھی بھر پور خراج تحسین پیش کر تے ہیں جنہوں نے پہلے قومی اسمبلی اور اب سینیٹ سے اس بل کو پاس کروایا۔ اس بل کے پاس ہونے سے صحابہ کرام پر تبرہ بازیوں کا جو سلسلہ شروع ہے اسکو بھی کنٹرول کیا جائے۔ علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا ناموس صحابہ بل پاس ہونے کی خوشی میں ملک بھر میں جمعیت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام ’’فضائل صحابہ کانفرنس‘‘جو جمعرات کو منعقد ہو رہی ہے تمام مکاتب فکر کے عوام کو شرکت کی بھر پور دعوت ہے۔ اس حوالے سے ملک بھر میں ناموس صحابہ سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔
’’تحفظ ناموس صحابہ ‘‘بل پاس ہونے پر جمعیت اہل حدیث کایوم تشکر منانے کااعلان
Aug 09, 2023