لاہور (نمائندہ خصوصی)شاہین اسٹیٹ کے سی ای او میاں مبشر اور راجہ وسیم کی جانب سے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ الکبیر ڈیویلپرچوہدری آفتاب احمد کا پرتپا ک استقبال کیا گیاچوہدری اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الکبیر آرچرڈ کے ممبران کے لیے خوشخبریوں کا باعث ہوگا اور آج باقاعدہ طور پرڈیویلپمنٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ندیم سٹیٹ کے سی ای او چوہدری ندیم میجر رفیق حسرت حافظ حذیفہ حافظ حیدر راجہ وسیم ساجد گرینڈلنگ میاں رشید احمد اور مارکیٹ کمیٹی الکبیر ڈیویلپر نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ریلٹیربرادری کے جذبات کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق الکبیر ٹاؤن کے پروجیکٹ الکبیر آرچرڈکالا شاہ کاکو میں ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ چوہدری آفتاب احمد کا شاہین سٹیٹ کے سی او میاں مبشر اور راجہ وسیم نے والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر چوہدر ی اورنگزیب کی ویژن کو بڑھاتے ہوئے بروقت ڈویلپمنٹ کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں ان تمام ممبران کا شکر گزار ہوں جنہوں نے الکبیر آرچرڈ اور الکبیر ڈیویلپرز پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتا ہوئے ہمارے ساتھ کام کیا اور وہ تمام لوگ، وہ تمام ڈیلر جو ہمارے ساتھ کام کرتے ہیں ہم ان کو مایوس نہیں کریں گے۔ الکبیر ڈیویلپرز اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے وقت پر نہ صرف ڈیویلپمنٹ کا آغاز کرے گا بلکہ وقت سے پہلے قبضہ دے کر ایک نئی مثال قائم کرے گا۔الکبیر آرچرڈ کا مین گیٹ بہت جلد مین جی ٹی روڈ پر کھول دیا جائے گا اور اس کا ڈیزائن ترکی کی ارکیٹ سے کروایا گیا ہے۔ یہاں پر پاکستان کی سب سے بڑی جامع مسجد بننے کو جا رہی ہے اس کے علاوہ یہاں پہ یونیورسٹیز میڈیکل کالج اور سٹیٹ اف آرٹ تعمیر کا آغاز شروع کر دیا گیا ہے اور بہت جلد کالا شاہ کاکو الکبیر آرچرڈایک منفرد نوعیت کی سوسائٹی ہوگی جو اپنے ممبران کے لیے عزت کا باعث بنے گی۔