لاہور ( کامر س رپورٹر) چھوٹے کاروبار کے مواقع کو فروغ دینے کیلئے قائدانہ کردار کا حامل، موبی لنک بینک کاروباری افراد، خاص طور پر خواتین کو بااختیار بنانے کے مشن پر کارفرما رہا ہے۔ فیصل آباد میں اپنی نئی ایم ایس ایم ای برانچ کے افتتاح کے ساتھ بینک ایسے ماحول کو فروغ دے رہا ہے جہاں کاروباری جذبہ پروان چڑھتا ہے۔ فیصل آباد کاروباری افراد اور صنعتوں کے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے جو کاروباری صورتحال کے فروغ کے لئے مثالی حالات سازگار بناتا ہے۔ بینک اعلیٰ معیار کی ڈیجیٹل اور مالیاتی سہولیات پیش کرکے فیصل آباد اور اس سے آگے کاروباری شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے موبی لنک بینک کے صدر اور سی ای او غضنفر عظام نے کہا، ''چھوٹے کاروباری اداروں کو فروغ دینے میں پیش پیش، موبی لنک بینک کاروباری افراد بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔ نئی برانچ کے افتتاح کے ساتھ ہم ترقی کی بنیاد رکھنے کیلئے کوشاں ہیں اور ایک ایسے ماحول کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جہاں کاروباری جذبہ پھلے پھولے اور جدت انگیزی پروان چڑھے۔ "موبی لنک بینک کے چیف برانچ بزنس آفیسر عطاء الرحمان نے کہا، ''موبی لنک بینک ایم ایس ایم ای بینکنگ میں بڑی تبدیلی لانے کی قیادت کرنے پر فخر کرتا ہے۔ ہمارا غیر متزلزل عزم معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے چھوٹے و درمیانی کاروبار (MSME)کو جدید مالیاتی حل کے ساتھ بااختیار بنانے سے منسلک ہے۔ بینک کاروباری حلقوں میں چھوٹے و درمیانی کاروباری اداروں کی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دے کر کامیابی سے اپنے فعال کردار کی ادائیگی کے لئے کوشاں ہے۔''موبی لنک بینک ملک بھر میں چھوٹے و درمیانی کاروبار کی ترقی کو فروغ دینے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ بینک نے حال ہی میں چھوٹے و درمیانی کاروباری اداروں کی جانب سے مالیاتی خدمات کے حصول میں اضافہ ملاحظہ کیا ہے۔ بینک اپنی باسہولت ڈیجیٹل اور مالیاتی خدمات کے ذریعے مثبت تبدیلی لانے میں سہولت فراہم کرتا ہے اور ملک بھر میں معاشی ترقی کے لئے اپنا فعال کردار ادا کرنے کے لئے سرگرم ہے۔