جناح اسپتال، بچوں کا ہسپتال اور این آئی سی وی ڈی کا کنٹرول سندھ حکومت کو دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔وفاقی حکومت نے 3 ہسپتال حکومت سندھ کے کنٹرول میں دے دیئے ہیں، اور جناح ہسپتال، بچوں کا ہسپتال اور این آئی سی وی ڈی کا کنٹرول سندھ حکومت کو دینے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔دوسری جانب محمد خالد بخاری ایم ایس سروس ہسپتال کراچی کو ڈاکٹر رتھ کے ایم پی ایف اے یو سول ہسپتال کی بھی چارج دے دیا گیا ہے۔ جب کہ عتیق الرحمان قریشی ایم ایس گورنمنٹ ہسپتال لیاقت آباد کراچی تعینات کردیئے گئے ہیں۔