امریکی بینکاری نظام میں غیریقینی ،دنیابھرمیں سٹاک مارکیٹیں بیٹھ گئیں

Aug 09, 2023 | 18:38

ویب ڈیسک

وال سٹر یٹ پرامریکی بینکاری نظام کی مشکوک اور غیر یقینی کیفیت کے باعث دنیا میں اسٹاک مارکیٹیں بیٹھ گئی ہیں جس سے یورپین بینکس بھی شدید متاثر ہوئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں قرض خوا پر ٹیکسوں کی بھر مار ،امریکا میں شرح سود میں اضافے کی باتوں سے ڈالر میں اضافہ ہوگیا ہے ۔چین کے کمزور ٹریڈ ڈیٹا اور امریکا کے تجارتی اعدادو شمار میں کمی سے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہورہی ہے ۔اٹلی میں قرض دینے والوں پر بھاری ٹیکسوں کے باعث دو بڑے اطالوی بینکوں کے حصص کی قیمتوں میں7سے10.2فیصد تک کمی ہوگی۔اطالوی فیصلے کے اثرات فرانسیسی اور جرمن بینکوں میں بھی مرتب ہوتے ہیں ۔

مزیدخبریں