لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب ریونیو اتھارٹی نے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب نہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کر دیا۔ ترجمان پی آر اے کے مطابق چیئرمین پی آر اے نعمان یوسف کی ہدایت پر 100 سے زائد ریسٹورنٹس کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ ریسٹورنٹس میں سسٹم کی تنصیب کے باوجود رسیدوں کا اجرا ء نا کرنے والوں کو بھی تنبیہ کی گئی ہے۔ 60 لاکھ سالانہ یا زائد آمدن والے ریسٹورنٹس کو الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ترمیم سے قبل ایک کروڑ یا اس سے زائد آمدن والے ریسٹوریٹس میں سسٹم کی تنصیب کروانا لازمی تھا۔
پی آر اے کا کریک ڈائون ،100 سے زائد ریسٹورنٹس کو شوکاز نوٹس جاری
Aug 09, 2024