ائیر پورٹ انتظامیہ نے بغیر کسی نوٹس کے ہماری سپورٹس شاپ کو بند کردیا :رضوان دلدار 

Aug 09, 2024

لاہور( نیوز رپورٹر) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کاروبار کرنیوالے رضوان دلدار نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ائیر پورٹ انتظامیہ پر الزام عائد کیا بغیر کسی نوٹس کے ہماری سپورٹس شاپ کو بند کردیا گیا ہے۔جس سے ہمارے کاروبار کو اور ہماری ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ہم نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے لیز پر شاپ لیکر کاروبار شروع کیا۔ گزشتہ 12سال سے علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور پر کاروبار کر رہے ہیں اعلی حکام سے اپیل کرتے کہا ہمارے کاروبار کا سٹیٹس بحال کیا جائے۔

مزیدخبریں