خواجہ خاور رشید نے وقار احمد میاں ستارہ  کا استعفیٰ متفقہ طور پر نا منظور کردیا

لاہور (کامرس رپورٹر) چیئرمین میڈیا کوآرڈینیشن کمیٹی فاونڈرز گروپ خواجہ خاور رشید نے کہا سابق صدور لاہور چیمبر نے سینئر تاجراور فاونڈرز گروپ کے رہنما وقار احمد میاں ستارہ پاکستان صدر انجمن تاجران آٹو پارٹس ’’رجسٹرڈ‘‘ بادامی باغ لاہور چیئرمین انجمن تاجران لاہور قائد اعظم گروپ کا استعفیٰ متفقہ طور پر نا منظور کر دیا ہے اور انہیں سابقہ عہدہ بحیثیت چیئرمین مارکیٹس کوآرڈینیشن کمیٹی فاونڈرز گروپ پر کام جاری رکھنے کا کہا ہے۔ ہم فاونڈرز گروپ کے اس فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور میاں وقار کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ان کی صحت اور درازی عمر کیلئے دعا گو ہیں۔

ای پیپر دی نیشن