نوجوان کو زخمی کرکے ملزم مدعی کو دھمکانے لگے ‘پولیس گرفتار کرنے میں ناکام  

لاہور (نامہ نگار )تھانہ غازی آباد کی حدود میں سلمان نامی شہری کو فائر لگنے کے واقعہ کے بعد ایف آئی آر ہونے کا باوجود دھمکانے کا سلسلہ بند نہ ہو سکا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق تھانہ غازی آباد کی حدود میں حیدر ڈوگر‘ گدی ڈوگر اور سلطان ڈوگر نے سلمان نامی 18 سالہ نوجوان کو گھر سے اغوا کیا اور نما ں والا بازار میں ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کر دیا ۔ ہوائی فائرنگ کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلاتے رہے۔ پولیس نے ایف آئی آر تو درج کر لی لیکن ملزمان پکڑنے میں ناکام رہے۔مدعیوں نے الزام لگایا کہ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ اور انچارج انوسٹی گیشن غازی آباد داد رسی نہیں کررہے۔ملزمان عارضی ضمانتیں کروا چکے ہیں اور مدعیان کے گھر کے سامنے چارپائیاں رکھ کرڈرا دھمکا رہے ہیں مدعی محمد رمضان کا کہنا ہے کہ ملزمان اس سے پہلے بھی کئی واقعات کر چکے ہیں۔    میرے جوان بیٹے کی ٹانگ میں گولی مار کر اسے اپاہج بنا دیا ‘انہیں جان کا خطرہ ہے ‘اعلیٰ افسران سے انصاف کی اپیل ہے۔

ای پیپر دی نیشن