فیروز والہ( نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ خان پور نہر کے کنارے مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران پولیس کی زیر حراست ڈاکواپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی‘ حملہ اور فرار ہو گئے۔ ایس ایچ او فیکٹری ایریا رانا سجاد اکبر نے پولیس مقابلے میں زخمی ہونیوالے ڈاکو کے بارے میں بتایا کہ پولیس ٹیم زیر حراست ملزم عبدالرحمن کو ریکوری کیلئے سب انسپکٹررانا غلام سرور دیگر عملے کے ہمراہ خانپور کی طرف جا رہے تھے۔