لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بنگلا دیشی بورڈ حکام آل راؤنڈر شکیب الحسن کو اسکواڈ میں شامل کرنے پر غیر یقینی کا شکار ہوگئے۔ شکیب ان دنوں گلوبل ٹی20 لیگ کینیڈا میں شریک ہیں تاہم وہ دورہ پاکستان کیلئے دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں البتہ بھارت کیخلاف سیریز میں سکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے۔شکیب الحسن کی پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شمولیت یقینی تھی تاہم بنگلہ دیش میں حالیہ صورتحال تبدیل ہونے کے بعد وہ ممبر پارلیمنٹ کی سیٹ کھو چکے ہیں جبکہ مظاہرین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ انکی اپنے وطن واپسی تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔ بنگلہ دیش بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ شکیب الحسن دورہ پاکستان میں سکواڈ کا حصہ ہوسکتے ہیں، سلیکٹرز ملک میں جاری بدامنی کی وجہ سے آل راؤنڈر سے رابطہ نہیں کرسکے۔