لاہور(سپورٹس رپورٹر) سری لنکا ٹیم نے برطانیہ میں تارکین وطن کے خلاف جاری مظاہروں اور ہنگاموں کے باعث سکیورٹی خدشات کا اظہار کردیا۔سری لنکا کے کچھ کرکٹرز اس وقت آئندہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے انگلینڈ میں ہیں جنہوں نے ملک بھر میں حالیہ تارکین وطن مخالف فسادات کے بعد اپنی حفاظت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کھلاڑیوںنے میڈیا کو بتایا کہ ہم رات کے کھانے کیلئے باہر نہیں جا سکتے اور زیادہ تر ہم ہوٹل میں ہی رہتے ہیں۔ کوئی بھی نہیں چاہتا کہ مصیبت میں پڑ جائے اور مارا پیٹا جائے۔