لاہور(سپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیشی آل راونڈر محمد سیف الدین نے ذہنی دبا واور تھکن کے باعث بنگال ٹائیگرز کی اے ٹیم کے دورہ پاکستان سے دستبرداری اختیار کرلی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈنے پاکستان شاہینز کیخلاف 2 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے آل راونڈر کو سیریز کیلئے منتخب کیا گیا تھا ۔ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ سیف الدین نے اپنی ای میل میں آگاہ کیا ہے۔