پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ بنوانے والے 6 افغان شہری گرفتار

Aug 09, 2024

 پشاور (آئی این پی ) جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے والے 6 افغان شہریوں کوگرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے پشاور زون نے نجیب اللہ نام کے افغان شہری کو طورخم بارڈر پر گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ برآمد ہوا جبکہ افغان تذکرہ بھی موجود تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نجیب اللہ چمن بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوا۔ ملزم نے کوئٹہ میں مقیم قاری حافظ کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کیے۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کی نشاندہی  پر جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حامل5مزید افغان شہریوں کو عثمانیہ ہوسٹل پشاور سے گرفتار کر لیا گیا۔ 

مزیدخبریں