کمشنر کی زیر صدارت زیر تعمیر والٹن روڈ ترقیاتی سکیم کے حوالے سے اجلاس 

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت زیر تعمیر والٹن روڈ ترقیاتی سکیم کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل سی بی ڈی ریاض حسین نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ 4کلومیٹر طویل 6لینز پر مشتمل والٹن روڈ ستمبر کے آخر تک مکمل ہوجائے گی۔ والٹن روڈ 35فیصد مکمل ہوچکی ہے۔ والٹن روڈ پر 4.3کلومیٹر ڈیپ ٹرنک ڈرین 100فیصد مکمل ہوچکی ہے۔اجلاس میں کمشنر لاہور نے والٹن روڈ ٹرنک ڈرین سسٹم،فلائی اوور، ڈسپوزل سٹیشنز، رائیڈرز سیورز کی تعمیری پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن