لاہور(نیوز رپورٹر) برٹش ہائی کمیشن آفس لاہور کی ہیڈ کلارا سٹرینڈوج نے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کا دورہ کیا اور وائس چیئرپرسن جہاں آرا وٹو اور سی ای او علی شہزاد سے ملاقات کی۔ انہیں پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے عوام دوست پروگراموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ جہاں آرا وٹو کا کہنا تھا کہ انہیں سماجی تحفظ کو یقینی بنانے اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبودکے پروگرامز کو لے کر چیلنجز کا سامنا ہے جس کیلئے وہ اور ان کی ٹیم بہت فعال ہے۔ انہوں نے پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کے بارے میں بھی تفصیل سے گفتگو کی۔