لاہور (لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف لاہور کی میڈیا کوآرڈینیٹر زیبا ناز نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف کو نہ جانے کون سمجھا رہا ہے۔ بجلی کے بلوں کے ذریعے عوام کا تیل نکال دو ۔تمہیں کچھ نہیں کہا جاے گا۔ پاکستان کے عوام پہلے ہی بجلی کے بلوں سے تلملا رہے تھے کہ پھر آج بجلی بم گرا دیا۔ زیبا ناز ڈیفنس کے دفتر بجلی کے بلوں سے ستاے ہوے لوگوں سے بات چیت کر رہی تھیں۔