یاسین خان کی تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے گرانقدر خدمات ہیں:سید احمدندیم قادری 

Aug 09, 2024

لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ) تھیلیسیمیا کے مریضوں کی عمر بڑھنا شروع ہوگئی۔اب 40 سال سے اوپر عمریں جارہی ہیں۔ وہ نارمل زندگی گزارہے ہیں۔ شادیاں ہورہی ہیں۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پائلٹ ، وکیل ، پروڈیوسر ، لیکچرار اور افسر بن رہے ہیں۔یہ باتیں سندس فائونڈیشن کے صدر نے نوائے وقت دفاتر کے دورہ پر چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری کی جانب سے ان کی سالگرہ تقریب کے موقع پر کہیں۔ کرنل (ر)احمد ندیم قادری نے کہا کہ سندس فائونڈیشن کی تھیلسیمیا کے بچوں کے گرانقدر خدمات ہیں اور سندس فائونڈیشن کی کامیابی کے پیچھے صدر یاسین خان کی انتھک محنت شامل ہے ۔اس موقع پر یاسین خان کی 50 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔جس پر اللہ کا خصوصی شکر بجا لاتے ہیں اور مخیر حضرات و حکومت کے تعاون کے مشکور ہیں۔مخیر حضرات کے تعاون سے سندس فائونڈیشن کے تحت پاکستان کا پہلا تھیلیسیمیا ہسپتال بنارہے ہیں۔ ہمارے پاس جدید مشینری ، جدید بلڈ بنک اور اعلی ٹیسٹنگ نظام ہے ۔ حکومت نے ہمیں سپورٹ کیا اور کررہی ہے۔ البتہ یہ فنڈ بڑھانے کی اپیل کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا تعاون قابل تحسین ہے۔ نوائے وقت کی جانب سے سالگرہ کے اہتمام پر کرنل (ر) سید احمدندیم قادری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتاہوں۔

مزیدخبریں