فورم فرانس ، پاکستان کے درمیان پل کا کردار ادا کریگا: سردار ظہور ، حاجی اسلم 

Aug 09, 2024

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے) فرانس اور پاکستان کے درمیان گزشتہ چند سالوں میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مزید اضافے کیلئے لوگوں کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ بزنس فورم کا قیام اچھا اقدام ہے۔ فرانس کے پاکستان میں قائم مقام سفیر موسیو گیوم نے پاکستان آئے ہوئے بزنس فورم فرانس کے وفد سے کیا۔ انہوں نے کہا آپ جیسے فورم جس کی عام چھوٹے اور درمیانے بزنس مینوں تک آسانی سے رسائی ہے۔ وفد کی ملاقات سفارتخانہ فرانس اسلام آباد میں ہوئی۔ چیئرمین سردار ظہور اقبال اور صدر حاجی اسلم چوہدری نے بتایا ہم پاکستان بزنس فورم فرانس کے پلیٹ فارم سے فرانس اور پاکستان کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں