اسحاق ڈار سے اُردن کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو  

Aug 09, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اردن کے نائب وزیر اعظم ایمن الصفادی سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اردن کے نائب وزیر اعظم ایمن الصفادی کی ملاقات جدہ میں منعقدہ او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملاقات میں مشرق وسطیٰ و علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں