آرمی چیف نے خوارج کے فتنہ، مغربی تہذیب سے متعلق اقبال ؒ کے شعرپڑھے 

اسلام آباد  ( خبر نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ خوارج ایک بہت بڑا فتنہ ہیں،جن کے بارے میں علامہ اقبال نے فرمایا تھا:
 اللہ سے کرے دْور تو تعلیم بھی فتنہ
املاک بھی اولاد بھی جاگیر بھی فتنہ
ناحق کے لیے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ
شمشیر ہی کیا نعرۂ تکبیر بھی فتنہ
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مغربی تہذیب اور رہن سہن ہمارا آئیڈیل نہیں ہے۔ ہمیں اپنی تہذیب پر فخر ہونا چاہیے۔آرمی چیف نے علامہ اقبال کا شعر پڑھا کہ:
اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ کر
خاص ہے ترکیب قومِ رسولِ ہاشمی
ان کی جمعیت کا ہے ملک و نسب پر انحصار
قوت مذہب سے مستحکم ہے جمعیت تری

ای پیپر دی نیشن