وزیراعظم آج ایکسپو سنٹر میں فوڈ اینڈ ایگری نمائش کا افتتاح کریں گے 

Aug 09, 2024

کراچی (کامرس رپورٹر) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کراچی ایکسپو سینٹر میں آج جمعہ 9 اگست سے شروع ہونے والی تین روزہ "فوڈ اینڈ ایگری" نمائش کا افتتاح کریں گے جبکہ رواں سال کے اختتام تک پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار زرعی اور فوڈ پروڈکٹس کی ایکسپورٹ 10 ارب ڈالر کی سطح عبور ہونے کا قوی امکان ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین نے 65 پاکستانی گروورزکو ایکسپورٹ سیکٹر میں لانے کیلئے اپنے خصوصی فنڈز سے سٹال قائم کئے ہیں اور ان تمام سٹالز پر یورپی یونین کا ٹیگ لگا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف وفاقی وزیر تجارت جام کمال اور سی ایس او ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی زبیر موتی والا کی دعوت پر کراچی پہنچیں گے۔ نمائش میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے826 وزیٹرز اور پاکستانی زرعی اور فوڈز مصنوعات کے خریدار کراچی پہنچ چکے ہیں اور غیر ملکی خریداروں کے قیام کیلئے شہر کے تمام چھوٹے اور بڑے ہوٹلز بک ہو چکے ہیں۔ نمائش کے حصے سے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زبیر موتی والا نے بتایا کہ نمائش کیلئے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ زرعی اور فوڈ نمائش میں پہلی بار 75 ممالک سے تقریبا 950 خریدار شریک ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں