لاہور (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماء، نجی ہسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کے الزام میں گرفتار بیٹے ملزم قیوم کی دوست لڑکی کو تفتیش میں کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم قیوم کی دوست لڑکی کا تفصیلی بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔ لڑکی کا ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں کوئی کردار تاحال سامنے نہیں آیا۔ لڑکی کے بیان کے مطابق اس نے قیوم سے کبھی بھاری رقم کی ڈیمانڈ نہیں کی۔ قیوم نے اسے دو بیگ اور ایک انگوٹھی اپنی مرضی سے تحفے میں دی تھی۔