قوانین کی تشریح اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھ کر کرنی چاہئے: جسٹس منصور

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے قوانین کی تشریح اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھ کر کرنی چاہیے۔ اسلام آباد میں اسلام اور بین الاقوامی انسانی قانون کے عنوان سے چار روزہ تربیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ قرآن اور سنت انسانیت کے لیے دائمی رہنمائی پر مشتمل ہے۔ ماحولیات کی اہمیت پر مغربی فقہ قانون کے حوالوں کے بجائے قرآن اور سنت کے حوالے لوگوں کے ذہنوں پر گہرے اثرات مرتب کریں گے۔ تقریب میں اسلام اور بین الاقوامی انسانی قانون کے عنوان سے چار روزہ تربیتی تقریب کے اختتام پر 34 شرکاء کو سرٹیفکیٹس بھی دیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن