فیروزوالہ ‘نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت) غیرت کے نام پر مہمان آیا نوجوان قتل‘ ضلع سیالکوٹ للرکے کا رہائشی 30 سالہ احسان اللہ کالاخطائی میں ماموں کے گھرآیاہواتھا جہاں ماموں زاد الیاس نے کلہاڑیوں کے پے درپے وار کرکے موت کی نیندسلادیا ۔ مقتول کے الیاس کی بہن کیساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ جس پر قتل کیا گیا البتہ نارنگ منڈی پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ والد کے مطابق احسان کی شادی ماموں زاد بہن کیساتھ انجام پائی تھی اور وہ چھ ماہ سے سسرال آیاہواتھا۔