لاہور‘پھول نگر(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے ڈکیتی وچوری کی وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے کروڑوں روپے‘ زیورات، موبائل فون،موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تھانہ سٹی پھول نگر کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات ڈاکو صرافہ بازار میں جیولری شاپس سے کروڑوں روپے مالیت کا 2 کلو 70 تولے سونا ، 13 کلو چاندی اور 65 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ڈاکوؤں نے جنوبی چھاؤنی میں رحمن کے گھر سے امتیاز کویرغمال بنا کر8 لاکھ 48 ہزار ‘زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،لٹن روڈ میں شہریار کی فیملی سے 3لاکھ 20 ہزار‘زیورات ‘ موبائل فون،سمن آباد میں اصغر سے 2لاکھ 35 ہزار‘ موبائل فون،شیرا کوٹ میں تاثیر سے ایک لاکھ 14 ہزار‘ موبائل فون،داتا دربار میں فضل سے ایک لاکھ 10 ہزار‘ موبائل فون،لیاقت آباد میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اعظم سے 95 ہزار‘ موبائل فون،شالیمار میں شاہد سے 85 ہزار‘موبائل فون،ہنجروال میں عابد سے 70 ہزار ‘موبائل فون لوٹ لیا۔چوروں نے نشر کالونی میں عماد کے گھر سے 5 لاکھ‘زیوارت دیگر سامان چوری کر لیا۔چوروں نے مسلم ٹاؤن، ڈیفنس ،لیاقت آباد اور رائیونڈ سے 4 کاریں،شاہدرہ ٹاؤن سے رکشہ جبکہ جوہرٹاؤن، لوئر مال، ساندہ، مسلم ٹاؤن، قلعہ گجر سنگھ، غالب مارکیٹ، ساندہ،مزنگ، مغلپورہ اور کوٹ لکھپت اور شاہدرہ کے علاقوں سے10موٹر سائیکلیں چوری کر لی۔