اسلام آباد(وقائع نگار )چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے بورڈ کی منظوری کے بعد اسلام آباد کی پراپرٹیز کی منتقلی پر ٹیکسوں میں اضافہ عائد کردیا ہے گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سی ڈی اے ہر قسم کی پراپرٹیز کی منتقلی کے لئے درکار ٹرانسفر فارم(یلو فارم) کی فیس 150 روپے سے بڑھا کر 5 ہزار روپے ،نو ڈیمانڈ سرٹیفکیٹ(این ڈی سی ) کی فیس 15 ہزار روپے کردی گئی ہے رہائشی جائیدادوں کے گمشدہ کاغذات کی سی ٹی سی (ڈپلیکیٹ ) کی فیس ایک ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار کردی گئی قرض حاصل کرنے کے لیئے لیئن مارکنگ کی فیس 500 سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کردی ہے اسی طرح رہائشی علاقوں کی ٹرانسفر فیس کو بھی ڈی سی ریٹ کے ایک فیصد کیساتھ منسلک کردیا ہے نئے نوٹیفکیشن کے بعد فیسوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
اسلام آباد کی پراپرٹیز منتقلی پر ٹیکسوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
Aug 09, 2024