لاہور(خبرنگار)لاہورانسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے چار مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری پرآئندہ سماعت پر سپیشل پراسیکیوٹر کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔ عدالت نے پولیس کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت پر سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ بانی پی ٹی آئی نے مسلم لیگ نون کا آفس جلانے، کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے سمیت 4 مقدمات میں ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی مقدمات میں درخواست ضمانت، سپیشل پراسیکیوٹر دلائل کیلئے طلب
Aug 09, 2024