لاہور (خبرنگار) اینٹی کرپشن عدالت نے مدعی کے والد کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنانے اور کروڑوں روپے کی جائیداد ہتھیانے کے کیس میں عدالت نے مقدمہ میں ملوث تین ملزموں کی ضمانتیں قبل از گرفتاری ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج صفدر علی بھٹی نے قبل از گرفتاری ضمانتوں پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ملزمان شاہد اسحاق، محمد طارق، محمد رشید کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد ملزم احاطہ عدالت سے باآسانی فرار ہو گئے۔ پراسیکیوشن نے دلائل دیے کہ ملزمان نے مدعی کے والد کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنا کر جائیداد ہتھائی۔