شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے دن رات ایک کیا گیا ہے حکومتی کاوشوں کی بدولت معیشت میں بہتری آئی ہے اور بیرونی دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے جس سے بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے‘ جو عناصر پاکستان کو سیاسی اکھاڑہ بنا کر اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کررہے ہیں انہیں عوام کی کبھی حمایت حاصل نہیں ہوسکتی۔ اپوزیشن جماعتوں کو انتخابات میں پاکستانی عوام نے مسترد کرکے (ن) لیگ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور اسے ملکی ترقی و استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کی خاطر کردار ادا کرنے کا مینڈیٹ دیا اس جمہوری حق کو چھیننے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی ایسے عناصر کا حکومت عوام کی طاقت سے راستہ روکے گی۔
حکومتی کاوشوں کی بدولت معیشت میں بہتری آئی ہے : عارف سندھیلہ
Aug 09, 2024