شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے عمران خان کے 9مئی کے حوالے سے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پی ٹی آئی کے کارکنوں کو قربانی کا بکرا بنا کر خود جیل سے باہر آنا چاہتے ہیں 9مئی کا اصل ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی ہے جس نے اقبال جرم کرتے ہوئے زمان پارک میں پٹرول بم پھینکنے اور جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ عمران خان کی باتوں سے جو بھی مائل ہوا وہ ہی گائل ہوا ہے عمران خان اس بندریا کی طرح ہیں جس نے پائوں جلنے پر اپنے بچے پائوں تلے لیے تھے عرصہ دراز سے گھیرائو جلائو کی طبیعت اور ذہن سازی کرنیوالا عمران جب سے سیاست و اقتدار میں آیا ہے تب سے گھیرائو جلائو توڑ پھوڑ گالم گلوچ کا سلسلہ جاری ہے اختر ڈا رنے کہاکہ جنرل عاصم منیر کا بیان کہ جو شریعت اور آئین کو نہیں مانتا ہم اسے پاکستانی نہیں مانتے پی ٹی آئی کیلئے یہ واضح پیغام ہے کہ بات چیت کا سلسلہ بعد میں ہوگا پہلے تشدد اور ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔