راشد محمود لنگڑیال نے چیئرمین ایف بی آر کی ذمہ داری سنبھال لی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروس  کے  گریڈ 21 کے افسر راشد محمود لنگڑیال نے چیئرمین ایف بی ار کے حیثیت سے اپنی ذمہ داری سنبھال  لیں، دریں اثنا  ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ21کے افسر اور چیئرمین ایف بی ار ملک امجد زبیر ٹوانہ نے اپنے منصب کا چارج چھوڑ دیا، انہوں نے ایف بی ار کے ممبر کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داری سنبھال  لیں، واضح رہے کہ حکومت نے ان کی جگہ ارشد محمود لنگڑل کو ایف بی ار کا نیا چیئرمین مقرر کیا ، بعد ازاں نئے  چیئرمین ایف بی آر نے بورڈ کے ممبران کے ساتھ تعارفی ملاقات کی۔ انہوں نے ٹیم ایف بی آر کو تفویض کردہ اہداف کے حصول کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

ای پیپر دی نیشن