قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)بھٹہ مزدور کی 14 سالہ بیٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق،علاقہ مشرقی چونگی کے قریب واقع الیاس برکس پر سلطان مزدور کا کام کرتا تھا جس کی 14 سالہ بیٹی مسکان واٹر پمپ سے پانی لینے گئی جسے کرنٹ لگ گیا۔ جسے رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔ دوسری جانب لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ بھٹہ مالکان نے مبینہ ملی بھگت کرکے موٹر میں کرنٹ چھوڑا جبکہ بھٹہ مالکان کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے واٹر پمپ شارٹ ہوگیا جس کا کنکشن ختم کیا لیکن بھٹہ مزدوروں نے دوبارہ پمپ چلا دیا۔