گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) لیگی رہنما حاجی احمد چیمہ نے کہا ہے کہ سابق ایم پی اے پیر غلام فریدپر فخر ہے جو ڈکٹیٹرشپ کے دور میں پارٹی کے ساتھ وابستہ رہے اور تمام انتقامی کارروائیوں کا جانفشانی اور جرات کیساتھ مقابلہ کیا۔پیر غلام فرید اورایم این اے شازیہ فریدنے ہمیشہ شرافت، سیاسی رواداری، امن و امان اور دوطرفہ عزت کی سیاست کو فروغ دیا ہے۔ کارکردگی اور عوامی خدمت کی سیاست کو پروان چڑھایا، انہوں نے کبھی بھی جھوٹ، الزام تراشیوں، کردار کشی، منافقت اور بدمعاشی کی سیاست نہیں کی۔حاجی احمد چیمہ نے کہا کہ عوام سے کئے وعدے ہر صورت پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔
عوام سے کئے وعدے پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے: احمد چیمہ
Aug 09, 2024