شرقپور شریف (نامہ نگار) پاکستان کے اندر انصاف کا بول بالا ہو عدلیہ اور افواج پاکستان کی عزت کریں ہماری پاکستانی فوج جیسا پوری دنیا میں کوئی نہیں ہے ہمارے حکمرانوں نے پاکستان کو پوری دنیا میں بدنام کیا ہوا ہے ۔ قوم عمران خان سے محبت اور پیار کر تی ہے سابق اور موجودہ حکمران توشہ خانے سے ہر چیز لے اڑے لیکن ان کے اوپر کسی قسم کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے و ضلع ناظم شیخوپورہ ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے اپنے ڈیرے پر پریس کانفرنس کرتے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان سے اختلاف اس لیے ہے وزیراعظم شپ کے دوران ایسے فیصلے کیے جو غیر سیاسی تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج میں کسی پارٹی کے اندر تو نہیں پاکستانی ضرور ہوں اور اپنے لیڈروں کو ہاتھ جوڑ کا مشورہ دیتے رہیں گے فارم 47 پر قائم ہونیوالی حکومت کو ختم کیا جائے۔