شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) سینئر سول جج کے اکاؤنٹس آفس کے گرفتار اکاؤنٹنٹ فیضان فیصل حسن کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی تفتیشی ٹیم نے ڈیوٹی جوڈیشل شہباز حسن رانا کی عدالت میں پیش کر دیا اور فاضل مجسٹریٹ سے استدعا کی ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے تاکہ لاکھوں روپے کے سرکاری فنڈز کی خوردبرد کی تفتیش کی جاسکے عدالت نے استدعا کو قبول کرتے ہوئے ملزم فیضان فیصل حسن کو 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر تفتیشی ٹیم کے سپرد کر دیا گذشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ محمد کلیم خان کے حکم پر تھانہ اینٹی کرپشن نے اکاؤنٹنٹ فیضان فیصل حسن کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
سینئر سول جج کے اکاؤنٹس آفس کا اکاؤنٹنٹ 4 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر تفتیشی ٹیم کے حوالے
Aug 09, 2024