ننکانہ صاحب ( نامہ نگار) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 60 ملک شاپ اور دودھ والی گاڑیوں کو چیک کیا۔ موقع پر لئے گئے ٹیسٹ میں 49 ملک شاپ اور دودھ والی گاڑیوں کے نمونے درست پائے گئے جبکہ 17 ملک شاپ اور دودھ والی گاڑیوں کے نمونوں میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی خصوصی ٹیموں نے 215 لٹر ملاوٹی دودھ کو موقع پر تلف کر دیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے دکانداروں اور گاڑی مالکان کو 36 ہزار روپے جرمانہ اور نوٹس جاری کئے ۔