قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصور سعیدآباد کالونی پیرو والا روڈ پر ایک خاتون کے گلے میں پھندا ڈال کراسے موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔موہلنوال خوردملتان روڈ کے رہائشی محمد ارشد نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرایا کہ سعیدآباد کالونی پیرو والا روڈ میں ملزم آصف نے میر ی بیٹی بشریٰ بی بی کو زبردستی گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔پولیس تھانہ صدر والد کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے مصروف تفتیش ہے۔
قصور: ملزم نے گلے میں پھندا ڈال کر خاتون کو قتل کر دیا
Aug 09, 2024