راولپنڈی(اکمل شہزاد سے)جڑواں شہروں میں یوم آزادی کے حوالے سے گلیاں ، محلے بازار قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سج گئے، دونوں شہر وں کی مرکزی شاہراہوں پر قوم پرچموں، سٹیکرز، پاکستانی پرچم کے بھیچ، سفید اور سبز رنگ کے لباس کے سٹالز اور دکانیں سج گئیں، دونوں شہروں میں جشن کا سا سما ںبن گیا، بچوں اور نوجوانوں نے گاڑیوں موٹر سائیکلوں اور سائیکل پر قومی پرچم لہر ا دیئے، گھروں کی چھتوں پر بھی پر چم کو ایک دوسرے سے اونچا لہرانے کیلئے مقابلہ شروع ہو گیا، قومی ترانے اور باجے سڑکوں کے ساتھ گلی محلوں میں بھی سنائی دینے لگے،شہریوں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات حکمرانوں نے خراب کئے ہیں ورنہ ہمارا ملک اللہ تعالی کی طرف سے ایک تحفہ ہے جس میں تمام موسم اور ہر طرح کے علاقے موجود ہیں یہاں پہاڑ بھی ہیں تو دریا بھی سمندر بھی ہیں اور صحرا بھی، میدان بھی ہیں کھیت کھلیان بھی، یوم آزادی پورے جوش وجذبہ کے ساتھ منائیں گے۔
یوم آزادی،جڑواں شہروں کی گلیاں ، محلے، بازار قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سج گئے
Aug 09, 2024