اجمل صابر اور چودھری امیر افضل کی قیادت میں جشن آزادی ریلی نکالی جائے گی،ملک ابرار 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )تحریک انصاف کے ضلعی راہنماو چیف سپورٹر ملک ابرار آف سروبہ نے جشن آزادی کی تیاریوں بابت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے  کہا کہ ضلعی قائدین کرنل اجمل صابر اور چودہری امیر افضل کی قیادت میں جشن آزادی ریلی نکالی جائے گی تحریک انصاف عوام کے مسائل حل کرنا چاہتی ہے ہم کسی ادارے کے خلاف نہیں صرف پالیسی اختلاف کرتے ہیں برطانیہ میں دنیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب لڑنا اور اس کے لئے اہل امیدوار قرار دینا  بانی پی ٹی آئی اور پاکستان کا اعزاز ہے ۔نئے شفاف انتخابات وقت کی ضرورت ہیں جب تک عوام کے حقیقی ووٹ سے حکومت نہیں آئے گی ملک کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن