راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر راولپنڈی کے زیر اہتمام جاری شجر کاری مہم کے تحت راولپنڈی شہر کی گرین بیلٹس اور شاہراہوں کے ساتھ پودے لگانے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان پی ایچ اے نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کی خصوصی ہدایات پر شہر میں گرین بیلٹس اور شاہراہوں اور پارکس میں شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائیں جا رہے ہیں تاکہ ایک طرف شہر کی خوبصورتی کو یقینی بنایا جا سکے اور دوسری جانب راولپنڈی شہر میں شجرکاری کے اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا جا سکے ۔ترجمان پی ایچ اے کے مطابق پی ایچ اے سکولز کالجز اور سول سوسائٹی کیساتھ ملکر شجرکاری مہم کو جاری رکھے ہوئے ہے اور اس ضمن میں رواں ہفتے کے لیے خصوصی اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ عوام جاری شجر کاری مہم میں حصہ لیں اور اپنے گھروں اور بالکونیز میں خوش نما پھولوں والے پودے لگائیں اور شہر میں جاری گرین اقدامات کا حصہ بنیں۔
پی ایچ اے کے زیر اہتمام گرین بیلٹس اور شاہراہوں کے ساتھ پودے لگانے کا آغاز
Aug 09, 2024