بارشوں کے باعث ڈینگی مچھر کی افزائش نسل میں اضافہ ہو سکتا ، زنیرہ آفتاب 

Aug 09, 2024

 راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر زنیرہ آفتاب نے کہاکہ حالیہ بارشوں کے باعث ڈینگی مچھر کی افزائش نسل میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ بارش کا پانی نہ جمع ہونے دیا جائے۔ انہوں نی کہاکہ سرولینس ٹیمیں کباڑ خانوں، ٹائر شاپس، اوپن پلاٹس کو فوکس کریں اس پہلو پر کڑی نظر رکھیں جوکہ ڈینگی پھیلنے کا موجب بن سکتے ہیں۔ انہوں ڈینگی کے خاتمے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں میں بارش کا پانی جمع نہ ہونے دیں جائے اور استعمال کے لیے جمع پانی کی مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا 

مزیدخبریں