راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی کے نواحی علاقے ٹھلیاں کی سماجی شخصیت چوہدری تیمور اور دیگر افراد نے ایم این اے بیرسٹر عقیل ملک اور ایم پی اے محسن ایوب خان اپیل کرتے ہیں ہوئے کہا کہ ٹھلیاں کا رہائشی شعیب عرف سیبی جو برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو ا، جو انتہائی غریب اور گھر کا واحد کفیل تھا جس کے چھوٹے بچے ہیں کو حکومت کی طرف سے مالی امداد دلوائی جائے تاکہ گزر اوقات کر سکے۔