آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کرنے کی تجویز مثبت اقدام :رانا اکرم 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نائب صدر و ترجمان فیڈریشن آف ریٹیلرز پاکستان رانا اکرم نے کہا ہے کہ نوے دہائی کے آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں کو ختم کرنے کی تجویز مثبت اقدام ہے، چھ ماہ ایک ہی سلیب سسٹم کو ختم کرنے سے صارفین پر بوجھ کم ہو جائے گا۔معاشی ترقی کیلئے توانائی کی قیمتوں اور پالیسی ریٹ کو کم ہونا چاہیے۔رانا اکرم نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے حکومت ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے نجی شعبہ کو آسان قرضے کی سہولت فراہم کرے ،پالیسی ریٹ کو کم کر کے سنگل ڈیجٹ تک لایا جائے تا کہ قرضوں کی لاگت کم ہونے سے بزنس کمیونٹی کاروبار کو وسعت دینے اور نئی سرمایہ کاری کرنے میں سہولت محسوس کرے.انہوں نے تجویز دی کہ پالیسی سازوں کو اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہئے تا کہ معیشت کو پائیدار ترقی کے راستے پر ڈالنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی وضع کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن