اسلام آباد(خبرنگار)کیسپرسکی کی جانب سے ڈیجیٹل ڈیوائسز استعمال کرنے والے صارفین پر کیے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق دنیا بھر میں 47فیصدصارفین اپنے ڈیجیٹل آلات کے ویب کیمرہ کوڈھانپنے سے سمجھتے ہیں کہ رازداری برقرار رہتی ہے42 فیصدصارفین اپنی آن لائن سرگرمیوں کی حفاظت کے لیے انٹرنیٹ کے پوشیدہ طریقوں پر بھروسہ کرتے ہیں ۔ تاکہ موجودہ ڈیجیٹل توہم پرستی، انسان کی زندگی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے کردار اور ڈیجیٹل پرائیویسی کے موضوع کے بارے میں صارفین کے رویے کو دریافت کیا جا سکے۔